اسلام آباد کے علاقے آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں Empowerment for Special People کے تحت 21 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے نابینا افراد کے عالمی وائٹ کین ڈے کے موقع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ داران قاری خالد عطاری، کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نےشرکت کی ۔

دورانِ پروگرام پنجاب کے صوبائی ذمہ دارقاری خالد عطاری نے ”نیک نمازی کیسے بنیں؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے متعلق حاضرین کو بتایا۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار نے پروگرام میں موجود نابینا سمیت دیگر اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)