ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ، پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہو اجس کے بعد ڈویژن ذمہ دار برائے ڈیف اسلامی بھائی محمد ارسلام عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کی۔

اپنے بیان کے دوران ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز اجتماع کے اختتام پر قراٰنِ کریم کی زیارت کا سلسلہ بھی ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار زوبیر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)