دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت 14 نومبر 2025ء کو 3 دن پر مشتمل اسپیشل پرسنز کا قافلہ خانیوال، پنجاب کی جامع مسجد غوثیہ پہنچا جہاں انہوں نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔

قافلے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں نماز کا پریکٹیکل بھی کرکے بتایا گیا۔بعدازاں قافلے میں موجود اسپیشل پرسنز نے ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ملتان ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

13 نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوت قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عمیر عطاری نے حاضرین کو قافلے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا ۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عمر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت 1 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نےاپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مری، پنجاب کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز  (گونگے، بہرے اور نابینا افرا) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جس کے بعد راجہ بازار ٹاؤن کے نگران حاجی محمد اشتیاق عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو نمازوں کی پابندی کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم سلطان عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 13 نومبر 2025ء کو مدرسۃالمدینہ  برائے نابینا افراد ملتان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نابینا بچوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ذیلی شعبہ نابینا پرسنز کے صوبائی ذمہ دار محمد خالد عطاری نے نابینا بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پڑھائی میں دل لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 4 نومبر 2025ء کو ہائر سیکنڈری اسکول بھینی، ملتان میں اسٹوڈنٹس کے لئے ’’سائن لینگویج کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے دوران ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو سائن لینگویج کے ذریعے گفتگو کرنے کی عملی تربیت دی اور اشاروں کی زبان میں غسل کے فرائض بھی سکھائے نیز اسٹوڈنٹس کو ذہن دیا گیا کہ زبان اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا بہترین استعمال ذکرِ الٰہی میں ہونا چاہیئے۔

آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ ہوا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹوڈنٹس میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس نے سائن لینگویج سیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار نے پرنسپل محمد رفیق کو مکتبہ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 نومبر 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) کی بھی شرکت ہوئی جن کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ہونے والے سوالات اور اُن کی جانب سے دیئے گئے جوابات کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے اسپیشل پرسنزکی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔اس موقع پر ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر، سوات کالونی کراچی کی جامع مسجد رحیمیہ میں مختلف دینی ایکٹیویٹیز ہوئیں جن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی شریک تھے۔

معلومات کے مطابق ابتداءً ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقے کے اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت پیش کی اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی جس میں انہیں 1 ماہ قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی گئی نیز بعد نماز مغرب و عشا درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز، مسجد کے امام صاحب، ڈسٹرکٹ نگران کیماڑی علی اکبر عطاری اور ٹاؤن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھےجنہوں نے ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔ (رپورٹ: محمد رفیق عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

10، 11 اور 12 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل  3 دن کا قافلہ جامع مسجد فیضانِ مدینہ Waris Valley Tarlai اسلام آباد پہنچا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اس قافلے میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاقِ کریمہ، درودِ پاک کی کثرت، فرض علوم اور اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 نومبر 2025ء کو علمِ دین عام کرنے کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

اس سلسلے میں راولپنڈی، پنجاب کے راجا بازار ٹاؤن میں خصوصی طور پر اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے دیکھنے / سننے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت مقامی نگران و ذمہ داران، کامران عطاری(صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ) اور عمیر عطاری (نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ) نے شرکت کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


11 نومبر 2025ء کو مومن آباد  ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورنگی کی جامع مسجد اقصیٰ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی کام ہوئے جن میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

کراچی بلائنڈ سٹی ذمہ دار محمد جمیل عطاری نےبعدنمازِ عشا اشاروں کی زبان میں درس دیا جس کے بعد اورنگی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری نے علاقے کے مختلف مقامات پر ڈیف (معذور) اسلامی بھائیوں کے درمیان چوک درس دیا اور انہیں 1 ماہ راہِ خدا عزوجل کے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7، 8 اور 9 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، آئی جی پی روڈ کی جامع مسجد غوثیہ پہنچا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم عطاری شریک تھے۔

اس قافلے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر عطاری اور صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کے دوران انہیں سنتیں و آداب سکھائیں اور دعائیں یاد کروائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عقائد و معمولات اہلسنت کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح ہونے والی خدمات کے بارے میں اسپیشل پرسنز کو بتایا۔ (رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز میں دینی شعور پیدا کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئے 7 نومبر 2025ء کو گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول بصیر پور میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔

ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے ٹریننگ سیشن میں شریک اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کرتے ہوئےانہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنے والدین و اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے حسنِ اخلاق کے حوالے سے بھی اسٹوڈنٹس کی تربیت کی۔(رپورٹ:مولانا محمد ندیم احمد عطاری مدنی ساہیوال ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)