حیدرآباد سٹی کے باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 نومبر 2025ء کو ”قافلہ اجتماع“ منعقد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت اسپیشل پرسنز کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے اس اجتماعِ پاک میں ہونے والے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔

بعدِ اجتماع کئی اسپیشل پرسنز راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قافلے میں روانہ ہوئے۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

اس دوران ملیر کے ٹاؤن ذمہ دار محمد وسیم عطاری اور اسپیشل پرسنز کے کورسز کے نگران (کراچی) محمد فیضان عطاری نے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے کئے جانے والے سوال و جواب کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔بعدازاں مدنی مذاکرے میں موجود اسپیشل پرسنز براہِ راست امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ   کے مرید بھی بنے۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 نومبر 2025ء کی شب عالمی مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کراچی سٹی ڈیف کے ذمہ دار محمد عمیر عطاری نے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کی فضیلت بتاتے ہوئے اسپیشل پرسنز کو سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت 1 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے5 نومبر 2025ء کو وفاقی دارالحکوت اسلام آباد کے سیکٹر G-7 میں علاقائی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد) سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے Sir Syed Deaf Association Islamabad میں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور راہِ خدا عزوجل کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 نومبر 2025ء کو حضرت سیّد غلام نبی شاہ رحمۃاللہ علیہ المعروف سمندری بابا کے مزار پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی اشاروں زبان میں رہنمائی کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ملیر کے ذمہ دار اویس عطاری نے صاحبِ مزار کی مختصر سیرت بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کو سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت 1 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں قائم  اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ذمہ داران میں موجود ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اسپیشل اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور اشاروں کی زبان میں ”بسم اللہ شریف کی برکت“ کے موضوع پر بیان کیا نیز پانی پینے کی سنتیں بھی بتائیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ڈویژن ذمہ دار گوجرانوالہ محمد نعمان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں واقع  گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایجوکیشن سینٹر کے پرنسپل و اسٹاف سے ملاقات کی اور وہاں موجود اسپیشل بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بچوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ حلقے کے حوالے سے بھی حاضرین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فوارہ چوک ملتان،  پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر وہاں موجود مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اکتوبر 2025ء کی 24، 25 اور 26 تاریخ کو 3 دن کا قافلہ ملتان، پنجاب کی جامع مسجد گلستانِ مدینہ پہنچا جس میں نابینا اور ڈیف اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران  بھی شریک ہوئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں نماز کی شرائط اور نماز کے فرائض کے بارے میں بتایا نیز اسی طرح ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت اسپیشل بچوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ غوثیہ کاآغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اخلاقی اعتبار سے اسپیشل بچوں کی تربیت کی۔

اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 اکتوبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون 1، سیکٹر G-9 میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ داران نے مقامی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور G-11 اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

28 اکتوبر 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  B-17 اسلام آباد میں واقعAhsas Disabled People Organizationکا وزٹ کیا گیا۔

اس وزٹ کے دوران صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے آرگنائزیشن کے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)