دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 مئی 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی تحصیل کہوٹہ ، پنجاب  میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کہوٹہ کا دورہ کیا۔

اس دورے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی کے ہمراہ پرنسپل سمیت ڈیف اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور کہوٹہ سٹی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

علاوہ ازیں گونگے، بہرے اور نابینا اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے بیان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔

دورانِ بیان اسٹوڈنٹس کو درودِ پاک کا ورد کرنے کا ذہن دیا گیا اور فضائلِ نماز پر بیان کرتے ہوئے انہیں بھی نمازوں کی پابندی کرنے، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)