دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن  عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً 3 دن،12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے قافلے مختلف مقامات پر سفر کرتے رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت 23 مئی 2025 ءکو ڈسٹرکٹ راولپنڈی، تحصیل ٹیکسلا واہ کینٹ کی جامع مسجد خزائن العرفان سے صوبائی ذمہ دار (نابینا افراد) کامران عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی اور مولانا فیضان عباس عطاری مدنی کا اسپیشل پرسنز کے ہمراہ راہِ خدا میں علمِ دین سیکھنے سکھانے کے لئے 3 دن کا قافلہ سفر پر روانہ ہوا۔

قافلے کے دوران اسپیشل پرسنز کو علمِ دین میں فرض علوم،نماز اور وُضو کا عملی طریقہ سکھایا گیا جبکہ نیکی کی دعوت کی اہمیت اور مختلف دعائیں سمیت سنتیں آداب و اذکار سکھائے گئے۔

اسی طرح شرکائے قافلہ کو بنیادی عقائد و معمولات اہلسنّت بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ دینی ماحول سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے ماں باپ کا ادب و احترام کرنےاور معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا بھی ذہن دیا گیا ۔

اس موقع پر نابینا افراد نے اپنے اپنے علاقوں میں جاکردینی کاموں میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)