مورخہ 26 مئی 2025ء کو  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد زون 5 کے علاقے روات میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

اس دوران مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) سے ملاقات کی گئی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے نیز نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے علم دین سیکھنے کے حوالے سے اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کی گئی جس پر انہوں نے نیک نیتی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)