9 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے ڈویژن ہزارہ میں قوتِ سماعت اور قوتِ گویائی سے محروم
بچوں کے لئے قائم ادارے ”HEARING & SPEECH CENTRE“ میں 30 مئی 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران کی آمد ہوئی۔
اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے
نماز کے حوالے سے اسپیشل اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے والدین کا ادب و
احترام کرنےکا ذہن دیا جبکہ صوبائی ذمہ دار جمعہ کے دن کے فضائل بتائےاور درود
شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ دار نے
سینٹر کے پرنسپل سمیت اسٹاف کےدیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں
مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد کامران جنیدی عطاری، ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)