عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری (سندھ) نے ڈویژن ذمہ دار محمد وقار حسین عطاری(حیدر آباد ) کے ہمراہ کوٹری ،حیدرآباد کے علاقے خدا کی بستی میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے طلبہ میں سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس کواشاروں کی زبان میں نمازوں کے نام اور نمازوں کی رکعتوں کی تعداد سکھائیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت 19 مارچ 2023ء کو پھول نگر ،قصور پنجاب میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری(پنجاب) نے نابینا افراد ذمہ دار محمد حنیف عطاری (پاکستان) کے ہمراہ قصور ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں اخلاقی تربیت ، دینی کاموں میں ترقی اور رمضان اعتکاف کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے گئے۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 مارچ 2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے پشاور کے علاقے خیبر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ خان عطاری نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر 11مارچ 2023ءکولاہور کے علاقے شوالہ چوک میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے  مدنی مذاکرے میں شرکت کی جہاں نابینا افراد ذمہ دار محمد حنیف عطاری(پاکستان) نے ڈیف اسلامی بھائیوں کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کے مدنی پھولوں کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت 12 مارچ 2023ء کو   پشاور کے علاقے خیبر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی فٹ بال ٹیم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

ڈویژن ذمہ دار ہدایت اللہ خان عطاری نے ’’ نماز کی پابندی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز دورانِ بیان شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والےایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کرنے کا ذہن دیا، اس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوورسیز (دعوت اسلامی)کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری (لاہور) دینی کاموں کے سلسلے میں بیرون ملک ملائیشیا کا دورہ کیا ۔

اس دوران ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں ذمہ دار محمد علی عطاری کی ایک ڈیف اسلامی بھائی سے دار السنہ پر ملاقات ہوئی، جس میں ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ان کو دینی کاموں میں شریک ہونے کی دعوت دی، جس پر اسلامی بھائی نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


14 مارچ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں صوبۂ پنجاب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران  اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے مدنی مشورے میں مختلف موضوعات پر مدنی پھول دئیے بالخصوص رمضان عطیات اور ایک ماہ کے اعتکاف کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور اہداف دیئے ۔ اس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی انیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت    10مارچ 2023 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹلی کشمیر میں ماہانہ اجتماع منعقد کیا گیا ۔

ڈویژن ذمہ دار روباص نذیر عطاری (میر پور) نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے درمیان اشاروں کی زبان میں رمضان المبارک کی برکتیں اور اعتکاف کے موضوع پر بیان کیا ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ، جس پر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا بعدازاں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں قرآن پاک کی زیارت کا حلقہ بھی لگایاگیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )


دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےزیرِ اہتمام 9 مارچ 2023ء کو صوبائی ذمہ د ار عبد القیوم عطاری (اسلام آباد ) نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار بدر شفیق عطاری(اٹک) کے ہمراہ اٹک پنجاب کی تحصیل جنڈ میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عبد القیوم عطاری نے ’’نماز کی اہمیت ، نماز پڑھنے کے فائدے اور نہ پڑھنے کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔

دورانِ بیان وضو کی 14 سنتیں بھی سکھائیں، بعد ازاں اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور ان کو شعبہ اسپیشل پرسنز اور اس کے تحت بریل رسم الخط میں شائع ہونے والی کتب کا تعارف کروایا، اس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت    9 مارچ 2023ء کو نابینا افراد صوبائی ذمہ دار محمد جمیل عطاری(کراچی) نے ایسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز برائے نابینا افراد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبۂ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نابینا افراد کو مدنی قافلےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

بعدازاں ناظم صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات مدرسۃ المدینہ کے انتظامی معاملے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر میں اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مولانا محمد ناصر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیز اس ڈیپارٹمنٹ کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں شرکائے حلقہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار بہاولپورر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

6 مارچ 2023ء بروز پیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اشاروں کی زبان کورس کے شرکا نے ڈویژن ذمہ عابد حسین عطاری اور بہاولنگر سٹی ذمہ دار محمد بشیر عطاری کے ہمراہ بہاولنگر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غصہ کرنا بُری عادت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ اسٹوڈنٹس کی آسانی کے لئے ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔آخر میں اسٹوڈنٹس کو پانی پینے کی سنتیں و آداب سکھائے گئے۔(رپورٹ:محمد حسنین عطاری ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار اسپیشل پرسنز بہاولنگر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)