7 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
رواں سال 2025ء میں ہونے والے 1500 واں جشنِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے،
نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں)
کے لئے اجتماعِ میلاد منعقد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوت و نعت کے بعداسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ سندھ کے صوبائی ذمہ
دار نے بیان کیا جس کی ترجمانی مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں کی۔