78 ویں جشن آزادی کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 14
اگست 2025ء کو پاکستان بھر سے اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے قافلوں میں سفر کیا۔
اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر
G11 میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ سے 14، 15 اور 16 اگست 2025ء کو اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائی) کا قافلہ صوبائی ذمہ دار کامران
عطاری اور راولپنڈی سٹی ذمہ دار نعیم عطاری کے ہمراہ سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل
پرسنز نے ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے قافلے میں موجود اسپیشل پرسنز کو طہارت، ناپاکی اور نماز کے
مسائل سمیت عقائدِ اہل سنّت سے آگاہ کرتے ہوئے نماز و وضو کا عملی طریقہ بھی سکھایا
۔
علاوہ ازیں قافلے کے آخر میں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ میں عملی طور پر کام کرنے نیز اپنی اور ساری دنیا
کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:کامران عطاری
صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)