پچھلے  دنوں راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اٹک ٹرک اڈا کی محمدی مسجد میں اسپیشل پرسنز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ان کو کثرت کے ساتھ دورودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : منجانب محمد بدر شفیق عطاری، اٹک ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جڑانوالہ،پنجاب میں گونگے بہرے   اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈیف ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نماز اور وضو کی سنتیں اور فرائض سمجھائے نیز ان کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03  فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مرکزی جامعۃُ المدینہ برلب دریا جہلم پنجاب میں اشاروں کی زبان (سائن لینگویج) کورس کا انعقاد کیاگیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ د ار عبدُ القیوم عطاری (اسلام آباد) نے طلبۂ کرام کو اشاروں کی زبان میں گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا اور انہیں اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کی ضرورت بیان کرتے ہوئے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں 5 فروری 2023ء بروز اتوار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے المینار مرکز برائے نابینا کے ہاسٹل کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ٹیچرز و اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کو نماز کے فرائض و شرائط سکھائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر فیصل آبا دکے نابینا افراد ذمہ دار عابد علی عطاری اور فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 فروری 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہو رمیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد کے ڈویژن ذمہ دار عبد الوارث عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور معذور اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے ڈویژن لاہور ذمہ دار مولانا نوید عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ارشادات کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب ضلع چکوال کے شہر تلہ گنگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں  7 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا آغاز کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ  ذمہ دار بدرشفیق عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ابتدائی طور پر ذکر اللہ اور دیگر اسلامی اشارے سکھائے نیز طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

3 فروری 2023ء بروز جمعہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جمرود میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں پشاور ڈویژن ذمہ دار ہدایت اللہ خان عطاری نے اشاروں کی زبان میں ”والدین کا ادب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو وضو و غسل کے فرائض اور سنتیں سکھائیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سکرنڈ سندھ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کادورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل  پرسنز (گونگے اور بہرے بچے) کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے ”جھوٹ بولنے کی سزا“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود بچوں کو جھوٹ بولنے سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز اسکول کے اسٹاف سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ نگرانِ یوسی غلام نبی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سکرنڈ شہر سندھ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو و غسل کے فرائض سکھائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شہر نگران مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جنوری2023ء  کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری(فیصل آباد) نے پیر محل پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا جہاں اسکول کے ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے تحت ہونے والی دینی خدمات کے متعلق آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں نابینا افرادکے ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری(فیصل آباد) بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27 جنوری 2023ء کو پنجاب کے شہر ٹوبہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری (فیصل آباد ) نے اسپیشل پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسکول کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو اسلامی اشارے سکھائے ، بعد ازاں ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کروایا اور اسکی خدمات بیان کیں۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری(اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے تحت پچھلے دنوں موڑکھنڈا شیخوپورہ پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا ماہانہ اجتماع ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اپنے اخلاق سنوارنے اور اپنے وقت کو فضولیات سے بچانے کےحوالے سے ذہن دیا۔

آخر میں شرکا کو 1 ماہ اور 10 دن کے رمضان اعتکاف کرنے کی دعوت دی، اس اجتماع میں ننکانہ پنجاب کے تحصیل نگران نوید عطاری ، مدنی قافلہ ذمہ دار ، ڈونیشن باکسز ذمہ دار ، ننکانہ ڈیف صدر امین اور موڑکھنڈا ڈیف صدر حفیظ علی نے شرکت کی۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)