شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن گجرات میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ، سٹی، تحصیل اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو مضبوط کرنےکی پلاننگ پر گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے جن یوسیز میں دینی کام نہیں وہاں دینی کام بڑھانےبالخصوص نگرانِ شوریٰ کے ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)