اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”اشاروں کی زبان کورس“ مکمل کرنےوالے اسلامی بھائیوں کے لئے تقسیمِ اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں) میں دینی کام کرنے، اپنا مطالعہ بڑھانے اور پیر و مرشد کی محبت اپنے دل بسانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ”اشاروں کی زبان کورس“ مکمل کرنےوالے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کیں اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)