فیروز
والا اور مرید کے تحصیل میں اسپیشل ایجوکیشن اسکول اور سینٹرکا دورہ
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے 12 ستمبر 2025ء کو فیروز والا اور مرید کے تحصیل کا دورہ کیا جس دوران
انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول اور سینٹر میں پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے لئے
ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا اور اُن کی
مختلف امور پر رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ صوبائی ذمہ دار نے ایک دوکان پر موبائل ریپئرنگ کا کام کرنے والے جسمانی
معذور اسلامی بھائی اور اُن کے سرپرست سے ملاقات بھی کی۔
گوجر
خان اور اس کے اطراف سے آنے والے اسپیشل
پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد
کیا گیا جس میں گوجر خان اور اس کے اطراف سے اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار دورانِ اجتماع سنتوں بھرا بیان کیا جس انہوں نے
آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے
متعلق شرکا کو بتایااور انہیں اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے کامونکی اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات پرنسپل اور
اسٹاف سے ہوئی۔
اس
دوران پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ڈیف اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا جس انہوں نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی اور انہیں ہر جائز کام سے پہلے بسم
اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کی عادت بنانے
کا ذہن دیا نیز وضو کا طریقہ بھی سکھایا۔اس موقع پر گوجرانولہ کے ڈویژن ذمہ دار
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد نعمان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گورنمنٹ
اسپیشل ایجوکیشن اسکول پاکپتن میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹریننگ سیشن
پاکپتن، 11 ستمبر 2025ء:
گورنمنٹ
اسپیشل ایجوکیشن اسکول 37/Sp پاکپتن میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی جس کا مقصد
بچوں میں دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینا تھا۔
اس ٹریننگ
سیشن میں ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ندیم عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کو
نمازوں اور درود و سلام کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہت ہی
پیاری سنت ”سلام“ کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے
ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے اور اپنے اخلاقیات
سنوارنے کا ذہن دیا۔
اسی
طرح ڈویژن ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس سمیت اسکول اسٹاف کو دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا جس پر اسکول اسٹاف نے دینی و فلاحی خدمات کو
سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نابینا افراد کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ادارے PFFB کا دورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 4 ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے نابینا افراد کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ادارے PFFB (Pakistan
Foundation Fighting Blindness)
کا دورہ کیا۔
اس
دوران صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری اور راوالپنڈی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار
نعیم عطاری نے ادارے کے اسٹاف اور نابینا افراد سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی
دعوت پیش کی۔
گورنمنٹ
قندیل انسٹیٹیوٹ برائے نابینا افراد راوالپنڈی میں اجتماعِ میلاد النبی کا اہتمام
گورنمنٹ
قندیل انسٹیٹیوٹ برائے نابینا افراد راوالپنڈی میں 4 ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کا اہتمام کیا گیا جس میں نابینا
افراد سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا آغاز
تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی احمداویس عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور انبیائے
کرام کی میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے بشارتیں“
کے موضوع پر بیان کیا اور نابینا افراد کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز قافلوں میں سفر کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں 1 ستمبر 2025ء
کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم HASSAN ACADEMY SPECIAL
EDUCATION کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ داران کامران عطاری
اور بدر شفیق عطاری نے اکیڈمی اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔
ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
1500 سالہ اجتماعِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ برائے
نابینا افراد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
1
ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی
کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع DEWA
Institute of Special Education کا وزٹ کیا۔
دورانِ
وزٹ صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے اسکول اسٹاف سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔
ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
1500 سالہ اجتماعِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ برائے
نابینا افراد کے حوالے سے آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا
اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 31
اگست 2025ء کو کراچی کے ڈیف ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار عمران عطاری نے 1500 واں جشنِ ولادت کی تیاری
کے حوالے سے گفتگو کی۔
فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے
اجتماعِ میلاد کا انعقاد
رواں سال 2025ء میں ہونے والے 1500 واں جشنِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ نواب شاہ میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے،
نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں)
کے لئے اجتماعِ میلاد منعقد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوت و نعت کے بعداسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ سندھ کے صوبائی ذمہ
دار نے بیان کیا جس کی ترجمانی مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں کی۔
شورکوٹ شہر میں”اجتماعِ میلاد بسلسلہ 1500 واں
جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم“ کا انعقاد
جھنگ ڈسٹرکٹ، پنجاب کے شہر شورکوٹ میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے ”اجتماعِ میلاد بسلسلہ 1500 واں جشنِ میلاد
النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ
پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد جھنگ ڈسٹرکٹ کے نگران مولانا
فاروق عطاری مدنی نے ”سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور یومِ ولادت“ کے حوالے سےبیان کیا جس کی ترجمانی اشاروں کی زبان میں کی گئی۔بعدِ اجتماع سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا
گیا جس میں اسپیشل پرسنز کو قراٰنِ کریم کی زیارت کروائی گئی۔
پچھلے دنوں صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز (گونگے
اور بہرے اسلامی بھائیوں) کی
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔آخر میں ملک و ملت کی سلامتی،
دینِ اسلام کی سربلندی اور اسپیشل پرسنز کے لئے دعائیں کی گئیں۔(رپورٹ: نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami