گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول، تحصیل مری میں”فرض
علوم کورس“ کا انعقاد
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام اسٹوڈنٹس کو فرض علوم سکھانے کے
لئے تحصیل مری میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں
ایک ٹریننگ سیشن بنام ”فرض علوم کورس“20 مئی 2025ء
کو منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس
اور اسٹاف نے شرکت کی ۔
اس ٹریننگ سیشن میں درود و سلام کی اہمیت بتاتے
ہوئے اسٹوڈنٹس کو نماز کی پابندی کرنے اور پیارے نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی سنت ”سلام “کو عام کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کا تعارف بھی کروایا گیا۔
اس سیشن میں ڈسٹرکٹ اٹک کے ذمہ دار محمد فیضان
عباس عطاری اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار مولانا محمد ندیم عطاری مدنی نے شرکائے
کورس کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں فرض علوم کے بارے میں بتاتے
ہوئے نماز کے شرائط و فرائض، وضو کے فرائض اور اخلاقیات کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی
تربیت کی۔
بعدازاں اسکول اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے اس دینی
کام کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)