دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی کاموں کی ترقی کے لئے 26 مئی 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کلرسیداں، ضلع  راولپنڈی میں قائم Niaz Foundation Institute for Special Childrenکا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ داران میں موجود کامران عطاری( صوبائی ذمہ دار نابینا افراد) اور مولانا ندیم عطاری مدنی (راولپنڈی ڈسٹرکٹ ذمہ دار) نے Institute کے پرنسپل محمد فیاض سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

علاوہ ازیں اسپیشل اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی اور گرمیوں کی چھٹیوں میں فیضانِ نماز کورسز کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)