7 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
علمِ دین سیکھنے کا جذبہ لئے ہوئے اسپیشل پرسنز
پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا قافلہ 3 دن (23، 24 اور 25 مئی
2025ء ) کے لئے کلفٹن، کراچی کی جامع مسجد فیضانِ جیلان
پہنچا جس کے امیرِ قافلہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی وسیم احمد ہاشمی عطاری تھے۔
قافلے کے دوران نمازِ اشراق و چاشت ، نماز تہجد
اور دیگر عبادات کرنا نیز سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کرنا شیڈول میں شامل تھا
جبکہ اسپیشل پرسنز کو نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا اور انہوں نے علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)