14 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
3 جون 2025ء کو پاکستان کے شہر اٹک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کے درمیان نیکی کی
دعوت پیش کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران
عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فیضان عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، قافلوں میں
سفر کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)