اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جولائی 2025ء کو  بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ، کراچی میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

بعد نمازِ عصر ڈسڑکٹ ذمہ دار نے بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس کے بعد تمام ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے مل کر مختلف مقامات پر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی۔

علاوہ ازیں مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا اور حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایک ڈیف اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر جاکر اُن کے والد صاحب سے عیادت کی جبکہ بعد نمازِ عشا سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے بیان کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)