ملتان، پنجاب 23 جون 2025ء:

پنجاب کے ڈویژن ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 23 جون 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے کلام کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی و تنظیمی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)