17 صفر المظفر, 1447 ہجری
فیضانِ مدینہ، کراچی میں2 تا 7 اگست 2025ء
کو ”سائن لینگویج کورس“ کا انعقاد
Mon, 11 Aug , 2025
yesterday
اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے
اور نابینا اسلامی بھائیوں)میں نیکی
کی دعوت عام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں سکھانے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں2 تا 7
اگست 2025ء کو ”سائن لینگویج کورس“ کا
انعقاد کیا گیا۔
اس دوران کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو سائن لینگویج
کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی گئی تاکہ وہ بہتر انداز میں اسپیشل پرسنز کے درمیان نیکی کی دعوت کو عام کر سکیں اور معاشرے میں
مثبت اثرات پیدا کر سکیں۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)