دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سے سفر کرکے ٹنڈو محمد خان آئے ہوئے قافلے کے اسلامی بھائیوں نے مقامی اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں) کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی وسیم احمد ہاشمی عطاری نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کا پریکٹیکل کروایا اور انہیں قراٰنِ مجید کی زیارت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو اجتماعی طور پر قراٰنِ پاک کی زیارت کروائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)