پچھلے دنوں جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے پنڈ جاٹہ میں ایک اسپیشل پرسنز کی رہائش گاہ پر ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے سے کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عبدالقیوم عطاری نے والدین کے ”ادب و احترام“ اور ”واقعہ کربلا“ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔

دعا پر اختتام کیا گیا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)