پچھلے دنوں صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، دینِ اسلام کی سربلندی اور اسپیشل پرسنز کے لئے دعائیں کی گئیں۔(رپورٹ: نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)