اسلام آباد، پاکستان (20
اگست 2025ء) :
دنیا بھر میں رنگ و نسل کے امتیاز سے بالاتر
ہوکر دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 20 اگست 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے ایک اہم دورہ کیاجس
کا مقصد نابینا اور معذور افراد کے لئے قائم مختلف دینی و فلاحی اداروں سے ملاقات
کرنا تھا۔
معلومات کے مطابق اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نابینا بچوں کے لئے قائم
تعلیمی مرکز National Almaktoom
Special Education Center for Visually Handicap Children (VHC)، G-7/2 کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے پاکستان سطح نابینا افراد کے
ذمہ دار حنیف عطاری اور صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری کے ہمراہ اسکول اسٹاف سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسکول
اسٹاف کو نابینا افراد کے لئے قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃالمدینہ
کے حوالے سے بتایا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)