7 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
شورکوٹ شہر میں”اجتماعِ میلاد بسلسلہ 1500 واں
جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم“ کا انعقاد
Mon, 1 Sep , 2025
5 hours ago
جھنگ ڈسٹرکٹ، پنجاب کے شہر شورکوٹ میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے ”اجتماعِ میلاد بسلسلہ 1500 واں جشنِ میلاد
النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ
پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد جھنگ ڈسٹرکٹ کے نگران مولانا
فاروق عطاری مدنی نے ”سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور یومِ ولادت“ کے حوالے سےبیان کیا جس کی ترجمانی اشاروں کی زبان میں کی گئی۔بعدِ اجتماع سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا
گیا جس میں اسپیشل پرسنز کو قراٰنِ کریم کی زیارت کروائی گئی۔