1
ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی
کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع DEWA
Institute of Special Education کا وزٹ کیا۔
دورانِ
وزٹ صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے اسکول اسٹاف سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔
ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
1500 سالہ اجتماعِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ برائے
نابینا افراد کے حوالے سے آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا
اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)