دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور مدرستہ المدینہ کے تحت اسپیشل پرسنز میں دینی شعور بیدار کرنے اور انہیں قرآنِ پاک کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد، لاہور میں باقاعدہ داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد کے قیام کا مقصد امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی فکر کو عام کرنا اور معاشرے کے ہر فرد تک علمِ دین پہنچانا ہے نیز اس کے ذریعے اسپیشل پرسنز کو نہ صرف قرآنِ پاک کی تعلیم دی جائے گی بلکہ انہیں بنیادی اسلامی احکام، سنتیں و آداب اور عملی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا جائے گا۔

واضح رہے یہ داخلے اماں حاجن فروٹ منڈی،نزد ٹرک اڈا، لاہور میں جاری ہیں جہاں ماہر اساتذہ اپنے خصوصی اندازِ تدریس میں طلبہ کی تربیت کریں گے ۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے تمام لوگوں کو ترغیب دلائی ہے کہ اپنے علاقوں میں موجود اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کریں تاکہ انہیں علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملے۔

مزید معلومات اور داخلے کے لئے ان نمبرز0302-4811716/0315-4140359پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)