دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 18 اپریل 2026ء کو اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ کے (پاکستان سطح)ذمہ دار خالد محمود عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پاکپتن شریف میں اسپیشل پرسنز (معذور اور ڈیف اسلامی بھائیوں) سے ملاقات کی۔

اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائی کی دعوت پر اسپیشل پرسنز نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور ان شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر خالد محمود عطاری کے ہمراہ ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)