دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت پچھلے دنوں 3 دن پر مشتمل اسپیشل پرسنز کا قافلہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ، تحصیل لالیاں، پنجاب کی جامع مسجد غوثیہ قمریہ میں پہنچا جہاں انہوں نے مختلف دینی مسائل سیکھے اور دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔

معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قافلے کے دوران اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں نماز کا پریکٹیکل بھی کروایا۔

اختتام پر قافلے میں موجود اسپیشل پرسنز نے ہر ماہ دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس قافلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)