28 نومبر 2025ء کو ضلع رحیم یار خان، پنجاب کے شہر لیاقت پور، 20 والی کالونی میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس (معذور بچوں)نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں نماز کے فرائض، والدین اور اساتذہ کے آداب و احترام کے حوالے سے بچوں کی ذہن سازی کی گئی جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار بہاولپور مولانا محمد دلشاد عطاری مدنی کی پرنسپل شکیل احمد سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کے متعلق بھی گفتگو کی۔ (رپورٹ:امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)