دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کی تحصیل شکر گڑھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں سیشن کا انعقاد کیا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس سمیت اسکول کے دیگر اسلامی بھائی  شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے اسٹودنٹس کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک پڑھنے، اپنے والدین و اساتذہ کا ادب و احترام کرنے، نمازِ پنج گانہ ادا کرنے اور قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اسٹاف کے ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کروایا گیا اور انہیں بھی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر دینی کام کرنے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ڈویژن گوجرانولہ ذمہ دار محمد نعمان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)