سیالکوٹ، پنجاب :
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب کے صوبائی ذمہ دار، گوجرانوالہ کے ڈویژن ذمہ دار اور سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ
دار نے علامہ اقبال اسپیشل ایجوکیشن سینٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔
اس
دوران ڈیف اسٹوڈنٹس کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار
محمد وقاص عطاری نے مختلف اہم امور پر ڈیف اسٹوڈنٹس کی تربیت کی کہ ہر جائز کام کا
آغاز بسم
اللہ شریف سے کریں، صفائی ستھرائی
کے معاملات میں بہتری لائیں، لڑائی جھگڑوں سے بچاؤ کے طریقے اپنائیں، والدین و
اساتذہ کا ادب کریں اور موبائل فون کے غلط استعمال سے بچاؤ کے حوالے سے بھی رہنمائی
کی ۔
اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے ڈیف اسٹوڈنٹس کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور
سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں پانی پینے کی سنتیں سکھائیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami