پچھلے دنوں کے  دعوتِ اسلامی کے تحت عارف والا میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز گلزار مدینہ میں میٹ اَپ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرا بیان کیا ۔

دورانِ بیان محمد زبیر عطاری نے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور جزوقتی اشاروں کی زبان والا کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کچھ اشارے بھی سکھائے ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام پاکستان کے صوبہ پنجاب تحصیل حسن ابدال میں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور اٹک ڈسٹرکٹ ذمہ دار بدر عطاری نے ایک نابینا اسلامی بھائی کے گھر پر ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں امامت کورس کرنے کا ذہن دیا اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے سفر کرنے کی اچھی نیت کی۔

اس کے بعد برہان کے یوسی نگران سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں زیادہ تعداد میں اسپیشل پرسنز کو اجتماعِ پاک میں شرکت کروانے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

مزید اس موقع پر ایک معذور کے گھر پر گئے اور وہاں درس کا سلسلہ ہوا نیز بعد نمازِ عصر ایک اسپیشل پرسن کی شاپ پر جاکران کو اجتماع پاک کی دعوت پیش کی اور پھر نمازِ مغرب کے بعد اسپیشل پرسنز کا اجتماع ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد ڈسٹرکٹ تحصیل جڑانوالہ میں گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے  لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

اس حلقے میں ڈویژن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے  اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں  دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی  جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ذیلی شعبہ برائے نابینا افراد کے ذمہ دار جمیل عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ملیر 1 کے گلزارِ ہجری ٹاؤن میں واقع مختلف علاقوں، یوسی، میمن نگر اور موسمیات کے علاوہ دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز ٹیلی تھون میں بھر پور انداز سےحصہ ملانے اور 25 نومبر 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:فہد عطاری ڈسکٹرکٹ ملیر 1 ذمہ دار، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائز حیدر ٹاؤن اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ ساہیوال محمد زبیر عطاری نے سنتون بھرا بیان کرتے ہوئےانہیں اسپیشل پرسنز کا تعارف کروایا نیز ڈویژن ذمہ دار نے جاری جزوقتی اشاروں کی زبان کورس کے شرکاکی تربیت بھی کی۔

اس موقع پرڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ ڈسڑکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز کے صوبۂ سندھ ذمہ دار عابد حسین عطاری نے پاکستان سطح کے ذمہ دار برائے نابینا افراد حاجی محمد حنیف عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں شہداد پور کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ شہر ذمہ دار محمد احسن عطاری کے والد کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی نیز اُن کے لئے دعائے مغفرت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حیدر آباد شہر میں اسپیشل پرسنز ( گونگےاور بہرے اسلامی بھائی) کے درمیان بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو 27نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  نواب شاہ شہر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اسٹاف کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

ڈیپارٹمنٹ کے صوبۂ سندھ ذمہ دار عابد حسین عطاری اور پاکستان سطح کے ذمہ دار برائے نابینا افراد حاجی محمد حنیف عطاری نے حلقے میں موجود اسٹاف کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز جامعۃالمدینہ برائے نابینا اسلامی بھائی میں داخلوں کے لئے ملاقات کرنے پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسٹاف کو نابینا افراد کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد سٹی میں قائم اسپیشل ایجوکیشن بلاینڈ اسکول میں ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری اور ڈسڑکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری نے دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ اور بلاینڈ بچوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اسپیشل پرسنز کو تحفتاً بریل مدنی قاعدے تقسیم کئے۔

دوسری جانب فیصل آباد ڈویژن میں بلاینڈ بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری نے سائن لینگویج میں سنتوں بھرا بیان کیا اور بچوں کو نماز کی پابندی کرنے اور دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں عام لوگوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا) کے لئے بھی وقتاً فوقتاً کوششیں کرتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام 25 نومبر 2022ء بروز جمعہ جامعۃالمدینہ برائے نابینا اسلامی بھائی کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس کے لئے باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ حیدر آباد میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاجائے گا۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اس اجتماع کا آغاز کیا جائے گا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔

وقتِ مناسب پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےاور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازے گے۔مقامی عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی مدنی التجا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 نومبر 2022ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سینٹرل ڈسٹرکٹ ناظم آباد ٹاؤن میں نابینا اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کا بستہ لگایا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ساتھ ٹیلی تھون کیا اس موقع پر ساجد عطاری اور محمد یوسف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس ) 


گزشتہ روز کھیوڑا جہلم میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں نابینا اسلامی بھائی ، اسلام آباد سٹی  وراولپنڈی ڈویژن نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد کامران عطاری شامل تھے ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نابینا اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول اور نابینا افراد کے دینی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز نابینا افراد کو موبیلٹی کورس بھی کروایا۔

اس کے علاوہ فیضان ِقرآن ڈیجیٹل پن کا تعارف اور نابینا افراد کے لئے اس کے فوائد بیان کئے ۔

کامران عطاری نے کھیوڑا جہلم کے اسپیشل ایجوکیشن سینٹرکا وزٹ کیا جہاں اسٹاف اور طلبا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ ُالمدینہ ، مدارسُ المدینہ ، سوشل میڈیا اور شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کرتے ہوئے بریل رسائل اور اشارے کی زبان نماز اور وضو والے رسائل بھی دیکھائے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )