18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر ساہیوال میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2024ء کو اسپیشل پرسنز کے لئے ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے جامعۃ المدینہ بوائز میاں چنوں کے مدرس و
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس کی
اشاروں کی زبان میں ڈسٹرکٹ پاکپتن ذمہ دار
شیخ محمد احمد عطاری نے ترجمانی کی۔
اجتماع کے دوران ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری نے
اشاروں کی زبان میں دعا کروائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے
ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز دیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)