اسپیشل ایجوکیشن کالج جوہر ٹاؤن لاہور کے ہاسٹل میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ روز جوہر
ٹاؤن لاہور، پنجاب میں موجود اسپیشل ایجوکیشن کالج کے ہاسٹل میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل اسٹوڈنٹس (گونگے
اور بہرے) کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا ۔
حلقے کے
دوران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے لاہور سٹی ذمہ دار عبد الوارث عطاری نے ”آپس
میں محبت اور درودِ پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو اپنے
والدین کا ادب و احترام کرنےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ لاہور سٹی ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کی
دیگر مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز دیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)