دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ سندھ کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کی گئی جس کے بعد نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سیّد عمیر عطاری نے ”اپنی صلاحیتوں میں اضافے“ کے موضو ع پر بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کے مدنی قافلوں میں سفر، رجب المرجب اور شعبان المعظم میں اسپیشل پرسنز کے سحری و تہجد اجتماعات کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کا حلقہ لگانے اورانہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں شرکا اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے مدنی پھول اور ڈیزJDsبھی پیش کی گئی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)