بیرون ملک یوگنڈا میں دینی کاموں کے سلسلے میں دورہ ، ایک غیر مسلم کا قبول اسلام
.png)
دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوورسیز
کے تحت ذمہ دار محمد حنیف عطاری (پاکستان) بیرون
ملک یوگنڈا میں دینی کاموں کے سلسلے میں دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے یوگنڈا کے شہر
کمپالا میں دینی کاموں کے دوران ایک غیر مسلم ڈیف (گونگے بہرے) پر انفرادی کوشش کی ۔ جس سے متأثر ہو کر وہ کلمۂ طیبہ پڑھ کر دین اسلام
میں داخل ہوگیا ۔ الحمد اللہ عَزَّ وَجَلَّ
اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسے اسلام کی بنیادی باتیں سکھائیں اور اسکا اسلامی نام محمد یوسف رکھا گیا ۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور
لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس
کی بدولت ہزاروں غیر مسلم اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔
کراچی سٹی کےذیلی شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی
سٹی کےذیلی شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ارسلان عطاری
نے دورانِ مدنی مشورہ ماہِ فروری میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا۔اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے آئندہ کے اہداف بالخصوص رمضان المبارک میں
ہونے والے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم
مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد (جو گزشتہ روز نیو بلڈنگ
میں شفٹ ہوا ہے) کا وزٹ کیا۔
معلومات کے مطابق اس دوران اسپیشل پرسنز کے صوبائی ذمہ دارپنجاب حافظ محمد وقاص عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں انہوں نے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور نیو بلڈنگ
میں شفٹ ہونے پر دعائے خیر کروائی۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے مدرسے میں موجود ناظم
صاحب، قاری صاحبان اور بچوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی،
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور
لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے
جواسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اورسیز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں پاکستان سطح کے ذمہ دارمحمد حنیف عطاری نے بیرونِ ملک یوگنڈا سفر کے
دوران کمپالا شہر میں ایک غیر مسلم پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت پیش کی جس پر اُس غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب کو
چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔معلومات کے مطابق ذمہ دار نےاسلام قبول کرنے والے اسلامی
بھائی کا اسلامی نام محمد جمیل رکھا۔(رپورٹ:محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاری اڈا بہاولپور میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز
نزد جامع مسجد غوثیہ کا وزٹ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی کے لاری اڈا
میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز نزد جامع مسجد غوثیہ کا وزٹ کیا۔

گزشتہ روز پشاور ڈسٹرکٹ کے اسپیشل ایجوکیشن
ڈویژنل آفیسر سے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ عطاری مدنی نے آفیسر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ملک و بیرونِ ملک میں اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے آفیسر سے پشاور میں
قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف لرننگ سیشنز کروانے پر
تبادلۂ کیا گیا جس پر آفیسر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسکولز میں
لرننگ سیشنز کروانے کی اجازت دی۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی،
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں قائم اسپیشل
ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اسکول اسٹاف کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
ذمہ
داران کا ایبٹ آباد میں دی کنگسٹن اسکول فار انکلوسو ایجوکیشن کا وزٹ
 - Copy.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داران نے 18 فروری 2023ء کو
ایبٹ آباد ، خیبر پختونخواہ میں دی کنگسٹن اسکول فار انکلوسو ایجوکیشن کا وزٹ کیا۔
شعبہ
اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران احمد اویس عطاری اور خالد محمود عطاری نے اسکول کے پرنسپل ، ایڈمن اسٹاف سے ملاقات کی ، جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز کا
تعارف کرواتے ہوئے ٹیچرز ٹریننگ اور اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن کروانے پر تبادلہ
خیال ہوا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ڈیف اسلامی بھائیوں کے لئے شائع ہونے والی کتاب کا
تعارف بھی پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد
رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)

اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت 21 فروری
2023ء کو نیکی کی دعوت دینے کے
سلسلے میں معذور افراد ذمہ دار خالد محمود
عطاری(پاکستان)
نے پاکستان بیتُ المال جنرل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد
کا دورہ کیا ۔
معلومات کے مطابق خالد محمود عطاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ اہم
امور پر گفتگو کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا،اس
کے تحت معذور افراد میں ہونے والے دینی کاموں کی بریفنگ دی اور ان کو فیضانِ مدینہ
اسلام آباد جی 11 کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

21
فروری 2023ء کواسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری(پاکستان) نے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر فار فزیکلی ہینڈی کیپڈ
چلڈرن ہیبیلیٹیشن سینٹر
اسلام آباد کا دورہ کیا۔
جہاں خالد
محمود عطاری نے ڈائریکٹر جنرل معراج گل کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہیں شعبہ رابطہ برائے
معذور افراد کے تحت ہونے والےدینی کاموں کی بریفنگ دی اور ان کو فیضانِ مدینہ
اسلام آباد جی 11 کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت 21
فروری 2023ء کو معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری(پاکستان) نے شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا۔
جہاں
انہوں نے ہیڈ آف ری ہیبیلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مطلوب احمد قادری (فزیو اینڈ ری ہیب اسپیشلسٹ)
سے ملاقات کی اور معذور افراد سے متعلق سہولیات
پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں
ڈاکٹر مطلوب احمد قادری کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیں جس پر انہوں نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)