16 نومبر 2024ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مری ڈسٹرکٹ کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا۔

اس دوران ذیلی شعبہ نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی کے ہمراہ اسٹاف سمیت وہاں موجود دیگر افراد سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے سینٹر میں اسپیشل اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے میں ”ذکر اللہ کے فضائل اور اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا جس کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سینٹر کے ٹیچرز اور اسٹاف کو نیک اعمال رسائل (اسپیشل پرسنز)، عمومی نیک اعمال رسائل اور باتصویر نماز رسائل تحفے میں پیش کیں جس پر گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کوٹلی ستیاں کے اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)