18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ اتوار فیضان
مدینہ،G.11 اسلام آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک افراد کا تربیتی
سیشن ہواجس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوری کے رکن حاجی منصور عطاری نے ہمدردی کے موضوع پر بیان کیا ۔
رکن شوری حاجی
منصور عطاری نے بیان میں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے کاموں کا تعارف کروا تے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد کے سوالات
کے جوابات بھی دئیے ۔
اجتماع کے
اختتام میں رکن شوری نے ان افراد سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک
افراد نے دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز کے لیے کیے جانے والے کاموں پر خوش کا اظہار
کیا۔( کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)