فیضان
مدینہ اسلام آباد میں شعبہ اسپیشل پرسنز
کے تحت 40 افراد کا اعتکاف
امسال
ماہِ رمضان المبارک 1445ھ سن 2024ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سیکٹر G11
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل
پرسنز (
گونگے ،بہرے، نابینا اور جسمانی معذور
افراد )نے
ایک
ماہ اور آخری عشرے کا رمضان اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی جن میں 16 نابینا،7 ڈیف،7 جسمانی معذور
اور 10 سرپرست سمیت 40 افراد نے اعتکاف کیا ۔
اعتکاف
میں اسپیشل پرسنز کو صوبائی ذمہ دار نابینا
افراد کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے فرض علوم ۔ درست مخارج سے
قرآن پاک ۔ سنتیں و آداب نیز مختلف دعائیں یاد کروائی ۔
اس کے
ساتھ ساتھ ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور دینی کام کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کاذہن دیا جبکہ اعتکاف میں موجود اسپیشل اسلامی بھائیوں نے سر پر عمامہ شریف سجایا
اور ہاتھوں ہاتھ داڑھی شریف رکھنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے سنت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے بھلے جذبات پیش کئے۔(رپوٹ : کامران عطاری نابینا
افراد ذمہ دار اسلام آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)