اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گونگے، بہرے، نابینا اور دیگر اسپیشل پرسنز میں دینی و فلاحی کام کرنے کے لئے مختلف مقامات پر  عمومی افراد کے درمیان مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 17 مئی 2024ء کو عمومی افراد کے لئے اشاروں کی زبان کا رہائشی کورس ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ بدر شفیق عطاری نے کورس کے شرکا کو اشاروں کی زبان سکھائی۔

صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو اشاروں کی زبان میں نعت پڑھنے، بیان کرنے اور اسپیشل پرسنز کے 12 دینی کام سمیت اُن میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کا عملی طریقہ سکھایا۔اسی طرح نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے شرکا کو نابینا افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور ان کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا۔

کورس کے اختتام پر شرکا کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا جبکہ اُن کے درمیان مختلف ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار نابینا افراد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)