نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو  نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران ذمہ داران موجود نابینا افراد اسلام آباد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور اٹک کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فیضان عباس عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلہ سمیت دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار نابینا افراد اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)