پچھلے  دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب وقاص عطاری نے ڈویژن ذمہ دار بدر عطاری کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر راولپنڈی اسکول کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور اسپیشل بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں ذمہ داران نے بچوں کو وضو کا طریقہ سکھاتے ہوئے بچوں کو پانی پینے کی سنتیں و آداب سکھائے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)