اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام22ستمبر2024ء کو سٹی شیخوپورہ میں گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کا عالیشان اجتماع ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈویژن ذمہ دار محمد سہیل رضا عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرے بیان میں گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کو اپنی دنیا اور و آخرت کو بہتر بنانے کے لیئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے تحائف بھی پیش ۔

اس موقع پر عمر رضا عطاری کے اہل خانہ سے فوت شدہ افراد کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی ۔(رپورٹ:ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ دار محمد مبشر رضا عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)