20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور پنجاب نابینا
ذمہ دار قاری خالد عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران مجلس محمد عمیر ہاشمی عطاری نے سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور جن کی کارکردگی نمایاں تھی ان کو تحائف پیش کیے جبکہ
حاضرین کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے ماہ محرم الحرام میں اسپیشل پرسنز کے 12دن اور
ایک ماہ کے مدنی قافلوں کاسفر کروانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(محمد سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس راولپنڈی)