29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد گورنمنٹ ایجوکیشن سکینڈری اسکول برائے نابینا افراد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Mon, 4 Mar , 2024
274 days ago
فیصل
آباد میں قائم گورنمنٹ ایجوکیشن سکینڈری اسکول برائے نابینا افراد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں اسپیشل پرسنز اسٹوڈنٹس اور ٹیچر نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ حاجی حنیف عطاری نے ” ایثار“ کے
موضوع پر بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ برائے
نابینا افراد میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز
رمضان المبارک میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔ آخر میں پرنسپل صاحب
کو بریل زبان میں امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی کتاب غسل کا طریقہ تحفے میں دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )