3 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
فیصل
آباد میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام علاقائی دورہ
Mon, 4 Mar , 2024
187 days ago
فیصل
آباد سٹی میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار قاری
خالد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار برائے نابینا افراد عابد علی عطاری نے نماز مغرب کے
بعد نابینا افراد کے گھر/گھر جا کر انہیں
نیکی دعوت دی۔دوران گفتگو ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نماز
عشا کے بعد فیصل آباد سٹی کے نگران مولانا
مظہر عطاری مدنی سے ملاقات کی اور زیر تعمیر مدرستہ المدینہ وجامعۃ المدینہ
برائے نابینا افراد کی تعمیرات مکمل کرنے اور جلد اوپن کرنے کے حوالے سے مدنی
مشورہ کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )