اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 24 جنوری 2023ء بروز منگل جوہر ٹاؤن لاہو رمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل ایجوکیشنسٹ کا میٹ اپ ہوا جس میں اسپیشل  ایجوکیشن سے وابستہ سرکاری افسران، ڈائریکٹرز، ٹرینرز، یونیورسٹیز کے پروفیسرز، ڈاکٹر حضرات، تھیراپسٹ اور پرائیویٹ اداروں کے سربراہان سمیت دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی۔

دورانِ میٹ اپ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کے تعلیمی، مذہبی، فلاحی، اخلاقی اور بحالی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں میٹ اپ میں شریک پروفیشنل حضرات نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے اُن کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آبا دمیں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں پشاور ڈویژن ذمہ دار ہدایت اللہ عطاری نے  اسٹوڈنٹس کو وضو و غسل کے فرائض بتاتے ہوئے چند سنتیں و آداب بیان کئے نیز انہیں نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،پاکستان آفس ، کانٹینٹ، غیاث الدین عطاری)

حسن پروانہ ،ملتان سٹی میں  22 جنوری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اور نابینا افراد نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملتان ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی نے گونگے بہرے اور نابینا افراد کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کیا۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کو وضو،غسل اور نماز کے فرائض سکھائے۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


چیچہ وطنی ،پنجاب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  21 جنوری 2023ء بروزہفتہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر 4 کیٹیگریز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا ۔

صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے اسکول کےطلبہ کو وضو کے فرائض اور وضو کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نمازوں کے نام اور رکعتوں کی تعداد بھی یاد کروائی ۔

٭بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے ایڈمن اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ا سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز اس شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی ۔ مزیداسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی جانے والی دینی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پر تمام ا سٹاف نے ہاتھوں ہاتھ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیف اسپیشل پرسنز کے لئے وضو اور نماز کی باتصویر کتابوں کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ : محمد زبیر عطاری ساہیوال ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جنوری 2023ء کو گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے ٹوبہ پنجاب فاطمہ ٹاؤن میں قائم فاطمہ مسجد میں 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

ڈویژن ذمہ د ار محمد شاہد عطاری( فیصل آباد ) نے مدنی قافلے میں شرکا کو وضو،غسل اور نماز پڑھنے کے فرائض اشاروں کی زبان میں سکھائے۔

اس کے علاوہ مدنی قافلے کے شرکانے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی جہاں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے لئے اس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی ۔ مدنی قافلے میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھی شریک تھے، شرکائے قافلہ نے ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ اوور سیز کی جانب سے ممباساکینیا میں 20 جنوری 2023ء کو جامعۃُ المدینہ ممباسا کینیا میں اشاروں کی زبان کورس کا سلسلہ ہوا۔

نابینا افراد پاکستان ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے کینیا کے طلبۂ کرام کو اشاروں کی زبان کا کورس کروایا اورکامیاب ہونے والے طلبہ کرام ٔمیں اسناد بھی تقسیم کیں۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


14 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے اور نابینا) افراد نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں فیضان عطاری( مدنی چینل پروڈیوسر) نے مدنی مذاکرے میں شریک ہونے والے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ارشادات بتانے کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی ۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


14جنوری2023ء کو اسیپشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نابینا اسلامی بھائیوں نےسومارکنڈانی گوٹھ ملیر میں قائم تاجدارِ مدینہ مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف کیاجس میں کراچی سٹی نابینا افراد ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے نمازِ ظہر کے بعد نماز کے احکام کا حلقہ لگایا جس میں نماز کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے نیز عصر کے بعد علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا اس میں اسلامی بھائیوں نے باہر جاکر لوگوں کو بعد نمازِ مغرب مسجد میں ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعد نمازِ مغرب مسجد میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں نابینا افرادسمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں رسالہ نیک اعمال سے اسلامی بھائیوں نے جائزہ لیا اور مدرسۃ ُالمدینہ بالغان میں شرکت کی ۔ (رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جنوری 2023ء  کو پنجاب کے علاقے دیپالپور میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ا سکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے ’’والدین اور اساتذہ کا ادب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں طلبہ کو والدین اور اساتذہ کا ادب کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اس پر اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭بعدازاں ذمہ داران نے اسکول ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن، فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی جانے والی دینی کاوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ٹیچرزنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔ (رپورٹ : محمد زبیر عطاری ساہیوال ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


13جنوری2023ء کو کراچی گلستان جوہر میں  قائم مدرسۃُ المدینہ برائے نابینا افراد فیضانِ عطار مسجد میں یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں شعبہ نابینا افراد کراچی ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے ’’شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بچوں کو سیرت صدیق اکبر کو اپناتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں فاتحہ خوانی اور دعاکا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس)، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 16 جنوری2023ء کو  فیصل آباد سٹی میں قائم گورنمنٹ سیکنڈری ایجوکیشن اسکول برائے نابینا اور الفیصل مرکز برائے نابینا افراد میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں اسکولز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار عابد علی عطاری نے اساتذہ اور طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔مزید اس کے ساتھ ہی اسٹوڈنٹس کو مدنی مرکزفیضان ِمدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15 جنوری 2023ء کو خضدار بلوچستان  میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ شاہ حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔جہاں صوبائی ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کی اشاروں کی زبان میں تربیت کی جس میں انہیں وضو، غسل اورنماز پڑھنے کے فرائض سکھائے اور انہیں قرآنِ پاک کے الفاظ کی زیارت بھی کروائی ۔(رپورٹ : قاری اسلم عطاری قلات ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)